• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز میں ناقص کارکردگی، احسن اقبال پھٹ پڑے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی ناقص کار کردگی پر حکومتی خاموشی کو کھیلوں کے حلقوں نے حیرت انگیز قرار دیا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ عدم توجہی اور احتسابی عمل نہ ہونے کے باعث ملک میں کھیل کا شعبہ اسی طرح زوال پذیر رہے گا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عہدے داروں کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے ’’ایکس‘‘ پر 1990 سے لے کر 2022 تک کےاولمپکس میں پاکستان اور بھارت کا موازنہ کیا اور آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ عارف حسن خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید