• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کےتحت نواز شریف کو جیل کے اندر سے گرفتار کیا جائے، اعتزاز احسن

لاہور(نمائندہ جنگ)سینئر پیپلزپارٹی رہنما اور قانونی امور کے ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں کانپ رہا ہے،قانون کے مطابق نواز شریف کو جیل کے اندر سے گرفتار کیا جائے،الیکشن نہیں ہوں گے،کوئی امیدوار خرچہ نہ کرے،پنجاب اور کے پی کے میں بہروپیے بٹھائے ہوئے ہیں،نگرانوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ وہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہےتھے،انہوں نے کہا کہ قیدی کی جگہ جیل میں ہے،نواز شریف کو گرفتار کر کے سیدھا جیل لے جایا جائے،نواز شریف مجرم مفرور ہے،سائفر کیس بالکل جھوٹا ہے،سائفر کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا حق ہے،حلف میں صرف معلومات خفیہ رکھنا ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید