• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ودیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر لئے۔ منگل کو سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد سمیت دیگر شریک ملزمان کی حاضری لگائی،ملزمان کے وکلا کی جانب سے کیس کی سماعت دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ کیس لاہور ریجن کا ہے۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ یہ کیس بند ہو گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید