• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں انسداد پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پشاور ( وقائع نگار ) ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان سمیت انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر محمد عارف، این سٹاپ آفیسر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ، کمپیونیکیشن آفیسر فیصل خان،محکمہ صحت، پولیس، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکتوبر انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور کوریج کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرپشاور آفاق وزیر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اورانسدادپولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
پشاور سے مزید