کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈی سی کوئٹہ نے کرپشن کے الزامات پر پٹواری کو معطل کر دیا ذرائع کے مطابق ڈی سی کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل ‘جعلسازی اور فراڈ کے الزامات پر پٹواری بلیلی عبدالحمید کو معطل کر کے اے ڈی سی ریونیو کو انکوائری افسر مقرر کردیاہے جو تین دن میں اپنی رپورٹ دینگے جبکہ معطل پٹواری کو کمشنر کوئٹہ کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔