• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت سے پیرامیڈیکل اسٹاف سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر حاجی محمد شفاء مینگل نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں شبعہ حادثات اینڈ ایمرجنسی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی سیکریٹری محکمہ صحت اسفند یار کاکڑ سے ملاقات کی اور ان سے سے شعبہ حادثات کے عملے کے لئے ٹراما سینٹر کوئٹہ کے طرز پر ڈبل بیسک کا مطالبہ کیا سیکرٹری صحت نے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جس پر پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید