کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ترجمان کسٹمز کے مطابق کوئٹہ کسٹم نے اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مختلف کاروائیوں کے دوران 45کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیرملکی سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا برآمدہونے والے سامان میں منشیات آئس کرسٹل، چھالیہ، پان پراگ، چینی، یوریا کھاد، سیگریٹ، کپڑا، سپیئر پارٹس، آٹو پارٹس، چائےکی پتی، ایرانی خوردنی اشیاء ، ادویات، کاسمٹکس ، کنفیکشنری ، ٹائرز، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں شامل ہیں۔