کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں سیشن جج کے تبادلے کردیئے، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج جنوبی منور علی لودھی کو سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سیشن جج ملیر جاوید احمد کیریو کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل سے جنوبی تعینات کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی میمن کا تبادلہ دادو کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل احمد مشوری کو ممبر انسپیکشن ٹیم سے اے ڈی جے ویسٹ تعیناتی کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جہانگیر کو ضلع غربی سے ناظر سندھ ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیع اللہ قریشی کو میرپور ماتھیلو سے ایڈیشنل رجسٹرار سرکٹ بینچ لاڑکانہ تعینات کردیا گیا۔