کراچی(اسد ابن حسن) خیبر پختون خوا کے ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس نے صوبے بھر میں حال ہی میں قائم 18کرکٹ اکیڈمیز کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کرکٹ اکیڈمیز کو استعمال کرنے والی ٹیموں سے ماہانہ بنیادوں پر رقوم وصول کی جائیں گی۔ ان کرکٹ اکیڈمیز کو کمرشل بنیادوں پر جوائنٹ وینچر، سروس پرووائڈرز، فرموں، فرنچائز، خود مختار باڈیز اور بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کو دینے کی تجویز ہے۔