کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال ترمیم کے بعد نواز شریف اور دیگر تمام لوگ جنہیں تاحیات نااہل کیا گیا وہ اہل ہیں، اعظم نذیر تارڑ، کیا سابق وفاقی وزیر قانون کا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے بینظیر شاہ نے کہا کہ ترمیم کے بعد تاحیات نااہل لوگ اہل ہیں یا نہیں اس کا جواب نواز شریف کے واپس آنے کے بعد ہی ملے گا، دیکھنا ہوگا کہ نواز شریف الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہیں تو ریٹرننگ آفیسر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔