• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ ،جنت گل ٹاؤن اور مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن، 32 مشکوک اور غیر ملکی تارکین وطن زیرحراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے سہراب گوٹھ اور جنت گل ٹائون میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ، خواتین سرچر سمیت 200 اہلکاروں نے حصہ لیا، 200 سے زائد گھروں کی تلاشی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 30 مشکوک اور غیر ملکی تارکین وطن کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ، علاوہ ازیں ایف بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مدینہ کالونی بلاک 22 میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دورانِ متعدد افراد کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا،جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید