کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کےدوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے ہاکی بال میں چھپائی گئی 1.54کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کارخانو مارکیٹ پشاور کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 3 کوکر میں چھپائی گئی 7.2کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 4.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔