• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود حسن بخش گوٹھ گائے منڈی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 28 سالہ رمضان ولد غلام مصطفیٰ اور 30 سالہ علی حسن ولد اللہ بخش کے ناموں سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔کھوکھراپار تھانے کی حدود ڈھائی نمبرڈی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ قیصر علی ولد باغ علی کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید