• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو عہد ساز رہنما تھے، عوام کو پہلا متفقہ آئین دیا، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز رہنما تھے، جنہوں نے عوام کو شعور، آواز اور پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے میئر کراچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید کی جمہوریت کے لیے جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے، آج بھی ان کا وژن پاکستان کی سیاست میں مشعلِ راہ ہے، ہم ان کا مشن آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیںاورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، قوم آج بھی بھٹو شہید کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہیدِ عوام کی جدوجہد کی بدولت پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید