کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) آصف جان صدیقی کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ’’ منور چورنگی انڈر پاس‘‘ کا ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہے، بروقت فنڈز کی ادائیگیاں کردی جائیں تو ہم یہ منصوبہ جون2026ء تک مکمل کرلیں گے، جس سے شہریوں کی آمد و رفت کے لیے جلد یہ منصوبہ میسر آسکے گا۔وہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے ساتھ دورے میں انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔قبل ازیں ’’کریم آباد انڈر پاس‘‘ کے دورے میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم ، ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ اور دیگر متعلقہ افسر بھی کمشنر کے ساتھ تھے۔