• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون تھانے کی حدود سیکٹر نائن ای عرفات مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان زخمی ہو گیا ،اسےاسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔پولیس مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر9میں شادی کی تقریب کے دوران ملزمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید