• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین آباد میں بچھائی گئی سیوریج لائنیں چند ہی ماہ میں مشکلات کا باعث

کراچی(نیوز ڈیسک) یاسین آباد بلاک 9 میں چند ماہ قبل بچھائی گئی سیوریج لائنیں علاقہ مکینوں کے لئے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہیں۔ اہل محلہ کے مطابق لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو تاحال ہموار نہیں کیا گیا، جس کے باعث جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں اور زمین دھنسی ہوئی نظر آتی ہے۔حالیہ بارشوں نے صورت حال مزید سنگین بنا دی ہے، سڑکوں پر کیچڑ، کھڑا پانی اور کھلے مین ہولز نے شہریوں کی آمد و رفت کو انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسجد تک جانا بھی ایک امتحان بن چکا ہے، خصوصاً بزرگ افراد اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے، سڑکوں کی مرمت اور علاقے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید