کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نےایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ،سندھ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سےجاری نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے بھر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو 5 اور 6 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر چھٹی ہو گی۔