• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دباؤ سے چھٹکارہ، اگلے میچز میں نئی حکمت عملی اپنائیں، کرکٹ ٹیم کو مشورے

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسکوش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ٹیم کیلئے ایونٹ ابھی باقی ہے، نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ کھلاڑیوں میں جیتنے کی صلاحیت ہے، اس ناکامی کو بھلا کر اگلے میچوں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی خاتون بیڈ منٹن چیمپئن ماہور شہزاد نے کہا کہ یکطرفہ انداز میں ناکامی سے افسوس ہوا، مگر کھلاڑیوں سے امید ہے کہ وہ اس شکست سے آگے کے میچوں کیلئے اچھی پلاننگ کریں گے۔ معروف ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں جیتنے کا جذبہ اور پوٹینشل ہے، بھارت کے خلاف ٹیم دباؤ میں دکھائی دی۔ خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے مایوس کیا، اس کارکردگی کی توقع نہیں تھی، ٹیم سے آئندہ میچوں میں اچھی امید ہے۔ ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لئے ایونٹ ختم نہیں ہوا۔

اسپورٹس سے مزید