کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارجنٹائن کی خواتین کرکٹ ٹیم نے چلی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کئی ریکارڈز قائم کردیئے۔ جمعہ کو ارجنٹائن ویمنز نے 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 427 رنز بناکر ویمنز ٹی ٹوئنٹیکا سب سے بڑا مجموعی اسکور بنادیا۔ اوپنرز نے پہلی وکٹ پر 350 رنز جوڑے۔ البرٹینا گلان نے ناقابل شکست 145 رنز جبکہ لوسیا ٹیلر نے 169 رنز کی اننگز کھیلی۔چلی کی جانب سے 64 نوبال کرائی گئیں۔ کونس تانزا نے 4 اوورز میں 92 رنز دیے ، فلو رینسیا مارٹینز نے ایک اوور میں 52 رنز کھائے۔ جواب میں چلی 15 اوورز میں 63 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، ارجنٹائن نے میچ 364 رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت لیا۔