کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے15 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ،مسروقہ موبائل نقدی برآمد کرلی، پولیس کے مطابق شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں عبدالولی اور ذیشان کو گرفتار کر کے 9 کلو چرس قبضے میں لے لی ،دوسری کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عطاء محمد اور اشتہاری عبدالروف،آغامحمد اور لالا کو گرفتار کرلیا ،سریاب پولیس نے حفیظ اللہ کو خروٹ آباد پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں عبدل کو، سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اشتہاری جہانزیب اور محمد آصف کو ،عبدالخالق شہید پولیس نے حیات اللہ کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ اور نامزد ملزم لعل محمد کو سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ محمد زبیر کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ،دوسری کارروائی میں علی احمد جمیل کے قبضے سے مسروقہ موبائل اور 90 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔