ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرنے بارے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد تک فوری کمی کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں کمشنر نے انسداد سموگ کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کے خشت بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔انہوں نے ہول سیل ڈیلرز، پولٹری، گوشت، کریانہ ایسوسی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ آڑھتی، ہول سیل ڈیلرز پرائس لسٹ واضح آویزاں کریں۔ ذخیرہ اندوز، کمیشن مافیا کڑے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔ چکن ، سبزیاں ،دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی سستی سپلائی چین یقینی بنائی جائیں۔