اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کےکیلیبریشن کیلئے چین بھجوائے گئے آلات ڈیڑھ ماہ بعد بھی واپس نہ آسکے جس کے باعث ٹیسٹنگ کا کام متاثر ہونے لگا ہے ، ڈائریکٹر جنرل این ایم آئی پی فوزیہ خان کے مطابق این ایم آئی پی کے فزیکل اینڈ کیمیکل شعبوں کے 21انسٹرومنٹس ڈیڑھ ماہ پہلے کیلی بریشن کیلئے چین بھجوائے گئے تھے جن کی کیلی بریشن پر 60لاکھ روپے خرچ ہونگے ،انہوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ جب بھی کیلی بریشن کیلئے انسٹرومنٹس بیرون ملک بھجوائے جاتے ہیں تو اس دوران یہاں پر ہماری لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ کا کام متاثر ہوتا ہے۔تاخیر سے انسٹرومنٹس واپس آنے سے ٹیسٹنگ کا کام متاثر ہورہا ہے مگر توقع ہے کہ جلد ہی انسٹرومنٹس واپس آجائیں گے۔