• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیسا ضلع کوئٹہ کےوفد کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سے ملاقات

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کی کابینہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کوئٹہ مسعود حلیمسے گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پر ڈی ای او کو بی ایم آئی ایس انٹری سسٹم میں بہتری، مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات کے سنٹرز اور عملہ تعیناتی کے مسائل اور ضلع کوئٹہ کے سکولوں کے نئے اوقات کار سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ڈی ای او کوئٹہ نے ایسوسی ایشن ممبران کے مسائل کے ہر ممکن اور بروقت حل کی یقین دہانی کروائی جس پر کابینہ نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسعود حلیم مثبت سوچ کے ساتھ اساتذہ کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرتے ہیں ایسوسی ایشن آئندہ بھی اساتذہ کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے کردارادا کرتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید