• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے ناقص انتظامات، ملتان میں 7 ریسٹورنٹس کو1 لاکھ 75 ہزار جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور وہاڑی میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ریسٹورنٹس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد، 10 لٹر رینسڈ آئل، 11 کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور 5 کلو چائنہ نمک تلف کر دیا ، تفصیلات کے مطابق پرانہ شجاع آباد روڈ، الرحیم چوک معصوم شاہ چوک، پل چٹھہ اور گلگشت کالونی ملتان میں 7 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل کا،کھلے مصالحوں کااستعمال کرنے، کچن ایریا میں ایکسپائرڈ خوراک کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔ اسی طرح سورج کند روڈ چوک شاہ عباس ملتان میں ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر بیکری یونٹ کو 20ہزار روپے ، کنال روڈ اے بلاک بورے والا اور الرحیم شاپنگ مال حاصل پور روڈ وہاڑی میں 2ہوٹلوں کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے، آئل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 27ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
ملتان سے مزید