• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر بڑھتے تشدد کی روک تھام کیلئے چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے خواتین کے خلاف صنفی تشدد کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کو خط ارسال کیا ہے۔خط نور مقدم کی سالگرہ 23اکتوبر پر اسکے ساتھ ہونے والے ظلم پر اسے جلد انصاف دینے کی یاددہانی کے لئے لکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدم کے قتل جیسے واقعات ہماری فوری توجہ اور ذمہ داری کے متقاضی ہیں۔خط میں کہا ہے کہ خواتین کے خلاف صنفی تشدد کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ بربریت کا شکار بنی ناجانے کتنی اور جانیں جن کی زندگیاں خطرے میں ہیں کو بچایا جا سکے،نور مقدم کے قتل جیسے واقعات ہمارے ملک میں خواتین کی حفاظت اور فلاح پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔