• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قید و تشدد برداشت کیا‘ آصف زرداری

اسلام آباد (وقائع نگار‘ خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا یوم وفات 23اکتوبر عقیدت و احترام سے منائے گی۔ بیگم نصرت بھٹو کی 12ویں برسی پر اپنے پیغام میں سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے مادرِ جمہوریت نے ملک اور قوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ سابق صدر نے کہا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قید اور تشدد بھی برداشت کیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادرِ جمہوریت عہد ساز شخصیت تھیں، بیگم نصرت بھٹو شفقت، صبر اور حوصلے کا استعارہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ وہ ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے سیاہ دور میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر مادرِ جمہوریت کا خطاب حاصل کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادرِ جمہوریت نے جمہوريت کے فروغ کے لئے بے پناہ جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف جیلیں کاٹیں بلکہ آمروں کا تشدد بھی برداشت کیا۔

ملک بھر سے سے مزید