• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کو صحت کے منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک دیدیا گیا

املتان (سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کو صحت کے منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اس سلسلے میں کمشنر نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ،انہوں نےناقابل استعمال اشیاء کی نیلامی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں ایم ایس نشتر، ایکسین بلڈنگ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی ہسپتال میں ناکارہ اشیاء کا تعین کرکے نیلامی کا عمل کروانے کی ذمہ دار ہوگی۔ کمشنر نے مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر ایکسین بلدنگ حیدر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نشتر کی اپ گریڈیشن پر 936.56 ملین روپے لاگت آئے گی،اپ گریڈیشن 31 جنوری 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ قبل ازیں کمشنر نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور اولڈ بلاک کی 179.9 ملین روپے سے جاری اپ گریڈیشن سکیم کا جائزہ لیا۔انہوں نے پیتھالوجی، او پی ڈی کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کامران آصف نے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ 1600مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جارہیں۔
ملتان سے مزید