راولپنڈی (وسیم اختر،نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں 9مئی کے پرتشددواقعات میں ملوث صرف 9ملزموں کے کیسزملٹری کورٹس میں بھجوائے گئے ،راولپنڈی ریجن میں کل 27مقدمات میں ساڑھے پانچ سوکے قریب ملزموں کو گرفتار کیاگیا تھا ،ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی تھانہ آراے بازارمیں درج ایف آئی آرنمبر708میں ملوث 5ملزموں محمداویس ،عبداللہ ،راجہ احسان ،عبداللہ اور عمرفاروق ،جبکہ سگنل آفیسرمیس اور آرمی انسٹی ٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کی بلڈنگ کی توڑپھوڑکرنے کی تھانہ سول لائنزمیں درج ایف آئی آرنمبر 981میں ملوث 4ملزموں علی حسنین ولد خلیل ،لعل شاہ ولد جہانزیب ،شہریارولدذوالفقاراورفرہاد حسین ولد شاہدحسن کے خلاف کیس ملٹری کورٹ کوبھیجے گئے تھے ۔