• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کیس، سماعت میں تاخیر پر سپریم کورٹ کے باہر لواحقین کا احتجاج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ سانحہ اے پی ایس پشاور کیس کی سماعت میں تاخیر پرسپریم کورٹ کے باہر لواحقین نے احتجاج کیا ۔ شہید بچوں کے والدین نے روتے ہو ئے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا مطالبہ کیااور کہاہم انصاف کے لیے کہاں جا ئیں ،دو سال سے سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں ۔اس موقع پر سانحہ اے پی ایس متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ نعرہ بازی کرتے رہے ہمیں صبر نہیں انصاف چاہیے، ہمیں ہمارے بچے دیں یا انصاف دیں۔بعد ازاں رجسٹرار سپریم کورٹ نے شہدا کے لواحقین کو ملاقات کے لیے بلایا ۔
اہم خبریں سے مزید