• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات غیر سیاسی تھی‘ علی محمد خان

اسلام آباد ( آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنماء علی محمدخان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات غیر سیاسی تھی‘ ملاقات کو کسی اور نظر سے دیکھنا انتہائی غلط ہے ۔پی ٹی آئی اور جے یوآئی (ف)سیاسی حریف ہیں دشمن نہیں ‘یہ کہنا ہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کوامام مان لیا غلط بات ہے ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا سیاسی رہنما ہیں ان کا احترام کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ایک ہی ایجنڈاہے کہ شفاف الیکشن ہوں ۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے ۔ حافظ حمداللہ ملاقات میں نہیں تھےوہ کیسے کہ سکتے ہیں کہ سیاسی باتیں ہوئی ۔یقین ہے کسی نہ کسی سطح پر ہمیں انصاف ضرور ملے گا ۔یقین ہے عمران خان کے خلاف کیسز جلد ختم ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید