ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہراولیاءمیں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کیلئے بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں مرکزی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76سال بیت گئے ہیں ہزاروں بے گناہ کشمیری بھارتی بربریت کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ طلباءنے کشمیر کے حوالے سے خصوصی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔تقریب میں ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق،جنرل اسسٹنٹ ریونیو ارم شہزادی،ایس ایس پی آپریشنز محمد عمران اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل ریاض ہمدانی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔