• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن، آزاد کشمیر کے 5 نوجوان شہید کرکے دہشت گرد قرار دے دیئے

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے قطر اور کنینڈا میں مداخلت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے مقبوضہ کشمیر فالز فلیگ آپریشن شروع کر دیے تاہم بھارت کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی مقابلوں کی ماہر بھارتی فوج کا وادی نیلم میں 5دہشت گردوں کو پکڑنے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، وادی نیلم کی گریس ویلی کے 5 نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تھے۔اہلخانہ نے جوانوں کی گمشدگی کی ایف آئی آر مقامی پولیس کے پاس درج کرائی تھی تاہم دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا۔کچھ دیر بعد بھارتی میڈیا اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے 5 نام نہاد دہشتگردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔خدشہ ہے کہ بھارتی قابض افواج نے غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے 5 نوجوانوں کو مار دیا ہے۔گمشدہ افراد میں محمد فیض ولد منگٹا، شیر افضل ولد نور عالم، صدیق ولد طواسین ، غلام رسول ولد خان ولی عمر 33 سال اور سرفراز ولد حافظ اللہ شامل تھے۔سکیورٹی ماہرین کے مطابق قطر، کینیڈا اور برطانیہ میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، مودی سرکار بین الاقوامی جگ ہنسائی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید