• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کا غزہ کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینے کا اعلان، اسرائیل نے مخالفت کردی

پیرس، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں عالمی انسانی امدادی اداروں کواسٹار لنک کی سیٹلائٹ سروس مہیا کریں گے .

اسرائیلی وزیر مواصلات شولومو کارائی نے کہا ہے کہ وہ غز ہ کو اسٹار لنک کی سہولت روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ، اسٹار لنک کی سہولت دو ر دراز علاقوں کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرتی ہے.

 ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب لاکھوں افراد نے ’’ایکس ‘‘پر ان سے یوکرین کی طرح غزہ کو بھی اسٹار لنک کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

اسرائیلی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کی سہولت کو حماس اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرسکتی ہے ۔ 

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈوہنام کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار لنک کے ذریعے سے غزہ میں موجود اپنے عملے سے رابطے کی کوشش کریں گے ۔ 

اقوام متحدہ کے اداروں، این جی اوز اور میڈیا کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود ان کے نمائندوں سے ان کے رابطے منقطع ہوچکے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید