کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کونسل کوئٹہ نے بلدیاتی انتخابات کےلیے 3 رکنی پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی ضلع ترجمان نے کونسل کے فیصلوں کو جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کمیٹی کے سربراہ نیاز بلوچ اور حاجی فاروق شاہوانی ارکان ہونگے الیکشن سیل کے ارکان یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ عبید لاشاری ‘ ریاض زہری اور نصراللہ شاہوانی شامل ہیں ضلع کونسل نے متعلقہ تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کو تحصیل میں مذاکراتی عمل کےذمہ داری بھی تفویض کیں ہیں۔