• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے انتظامی معاملات میں کسی تیسرے فریق کو حصہ نہیں بنایا جائیگا، پاکستان اور چین کا اتفاق

اسلام آباد(جنگ نیوز) چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے انتظامات دونوں ممالک باہمی طور پر سنبھالیں گے، کوئی بھی تیسرا فریق سی پیک میں سرمایہ کاری تو کرسکتا ہے لیکن اسے انتظامی معاملات میں حصہ دار نہیں بنایا جائے گا۔کوئی بھی تیسرا فریق سرمایہ کاری کرنا چاہے تو خوش آمدید کہا جائےگا، دونوں ممالک تیسرے فریق کی سی پیک میں شمولیت سے متعلق اصولی طور پر متفق ہیں، لیکن دیگر نکات پر مزید غور کیا جارہا ہے ترجمان وزارت منصوبہ بندی کے مطابق شمولیت کو پاکستانی اور چینی حکام کی منظوری کے بعد پبلک کیا جائیگا، تیسرا فریق بھی منظوری تک معاملات کو خفیہ رکھنے کا پابند ہوگا ،ٹرمز آف ریفرنس تیار کیے جارہے ہیں،اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق پاکستان اور چائنا کے درمیان کسی بھی تیسرے فریق کو سی پیک کے انتظامات میں حصہ دار نہ بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید