لاہور(پی پی آئی) لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر کو پیچھے چھوڑ کر سب سے آگے، آلودہ ترین شہر قرار، صوبائی دارالحکومت281ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔عالمی ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق چائنا کا شہر بیجنگ 196ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ دوسرے جبکہ بھارت کا شہر دہلی 181ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں پشاور، راولپنڈی،ہری پور اور اسلام آباد میں فضائی آلودگی صحت کے لیے مضر قرار دی گئی ہے، پشاور میں 171، راولپنڈی 163،اسلام آباد 162،اور ہری پور کا ایئر کوالٹی 152 ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 میں بھی لاہور مجموعی طور پر 173 ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا۔