کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ، سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت ،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کا شریک ہے ، فلسطینی عوام اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں ،اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو اسے ختم ہو جاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی عوام اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہے ہیں لیکن افسوس مسلم حکمران خاموش ہیں۔اسرائیلی مظالم کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مسلمان شہید اور زخمی ہورہے ہیں، مگر افسوس او آئی سی اور عرب لیگ خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اگر آج ہم متحد نہ ہوئے تو کل ہمارے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔