• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، پاکستان کی 19 کمپنیاں شرکت کرینگی

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) چین کے شہر شنگھائی میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کی 19کمپنیاں شرکت کرینگی، ایکسپو 5 سے 10نومبر شنگھائی میں ہوگی ، 58ممالک کے درآمدکنندگان و برآمد کنندگان اسٹال لگائینگے، ان کمپنیوں نےٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کےذریعے رجسٹریشن کرائی ، ان کمپنیوں میں سرجیکل آلات ، دستکاری ، خوراک وزاعت اور لیدر کے شعبے کی کمپنیاں شامل ہیں ، ایکسپو 5سے 10نومبر کے دوران شنگھائی میں ہوگی ، 58ممالک کے درآمدکنندگان اور برآمد کنندگان اپنے سٹال لگائیں گے ، 11ممالک ا پہلی بار حصہ لیں گے ، ذرائع کے مطابق تاحال ددنیا بھرسے 3400سے زیادہ نمائش کنندگان اور 394000کاروباری افراد نے اندراج کروایا ہے ۔ دنیا کے ٹاپ 15گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، ذرائع سے معلوم ہوا کہ پاکستان سے صرف 19کمپنیاں ایکسپو میں شرکت کرینگی اور ان کمپنیوں کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں ، ان میں سے بعض غیر معروف کمپنیاں ہیں ، ٹی ڈیپ کے چائنا ڈیسک کے کراچی اور لاہور کے متعلقہ افسران کمپنیوں کی تفصیلات دینے سے گریزاں ہیں ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور ملک کے بعض دیگر چیمبر آف کامرس کو نمائش میں شرکت کی پیش کش کا معلوم نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید