اسلام آباد (اے ایف پی ) پاکستان میں رہائش پذیر افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ان کے بچوں کے لیے قائم پاکستانی اسکولز بھی پیر سے بند کردیئے گئے ہیں ۔ بے دخلی کےلیے قائم ڈیڈ لائن (معینہ تاریخ ) کے قریب آنے کے ساتھ کئی خاندان روپوش ہوگئے ہیں ۔ پاکستان میں17لاکھ افغان باشندے غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔جن کے خلاف غیر معمولی کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔ انہیں پاکستان چھوڑ نے کےلیے کل بدھ یکم نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے ۔