کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرئےگی اور کوئٹہ کا اگلا میئر پارٹی کا جیالہ ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی عوام کی خدمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے اور کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی بلکہ پارٹی قیادت اور جیالوں نے جانوں کے نذرانے دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کےبلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی اور کوئٹہ کا مئیر پارٹی کا جیالا ہوگا۔