کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)شالکوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل بجلی کی تاریں ،اسلحہ ،بدفعلی کرنیوالے والے سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویثرن ضیاء الحق مندوخیل ،ڈی ایس پی شالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد نے کاروائی کرتے ہوئے رجب کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور آدم ، رحیم داد کے قبضے سے بجلی کی تاریں اور پسٹل برآمدکرلیا جبکہ اشتہاری ملزم حمید اللہ کو بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان بور محمد اور شعیب کو گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔