کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے کے پی کے پولیس کو خاتون کے قتل میں ملوث بہن بھائی اور ماں کو غوث آباد سے گرفتار کر کے ہری پور پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق کے پی کے کے علاقے ہری پور کی رہائشی خاتون سعیدہ بی بی زوجہ عارف محمود نے 19ستمبر کو ہری پور سٹی تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ میری بہو سونیا بی بی نے اپنی ماں ریحانہ بی بی اور بھائی نعمان ولد طارق کے ساتھ ملکر میرے بیٹے کی دوسری بیوی کو قتل کیا اور فرار ہو گئے جس پر کے پی کے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزمان کوئٹہ میں ہیںجس پر ایس پی سریاب ڈویژن ضیا اللہ مندوخیل سے رابطہ کرکے بتایا کہ ملزمان سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں موجود ہیں جس پر ایس پی نے ڈی ایس پی سریاب سرکل عابد جدون اور ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر نے ہوئے غوث آباد کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بہن بھائی اور ماں کو گرفتار کر کے ہری پور پولیس کے حوالے کر دیا۔