تربت (پی پی آئی) تربت میں مسلح افراد نے تھانے پر فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار اور پناہ لینے والے 4مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔افسوسناک واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا جب تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے مزدوروں پر فائر کھول دیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مزدور تھانے میں موجود تھے جن میں سے 5لہولہان ہو گئے، 4زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مزدوروں کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا تاہم پولیس اہلکار مقامی ہے۔