ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنرملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا ، گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے فنکاروں ، ادیبوں،شاعروں کی پزیرائی کیلئے ٹی ہاؤس کو 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی گرانٹ دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 38 مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملتان کا بنیادی مسئلہ بوسیدہ سیوریج سسٹم ہے۔نشتر 2سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی ممکن ہوپائے گی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ر رضوان قدیر ، ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارم شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل مہر ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد ابراہیم، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔