اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق سیکرٹری سندھ اعجاز احمد خان سمیت15ملزمان کو طلب کرلیا۔ بدھ کے روز سماعت کے دوران عدالت نے آصف علی زرداری، اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو،خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹوسمیت دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت15دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔