اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ‘ ارکان نے اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ افسوناک صورت حال ہے کہ فلسطین کیلئے ہم الفاظ ادا کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے،امت مسلمہ ہمیں کہیں نظر نہیں آ رہی، حماس کو ختم کرنے کا اعلان فلسطین کو ختم کرنے کا اعلان ہو گا،کیا صرف تقاریر سے فلسطین کے زخمیوں کو دوائیاں مل سکتی ہیں؟،ہمیں فلسطین کے لئے مالی امداد کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے،اسرائیل کے لئے اقوام متحدہ قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں۔