• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس کی پریشر کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(اسٹاف رہورٹر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری کی قیادت میں وفد نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر انور بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں آغا خالد شاہ دلسوز، شوکت بلوچ، ٹکری عبدالشکور لہڑی ،حاجی نور اللہ بنگلزئی ظہور مینگل ، سعید احمد بلوچ اور نواز ساتکزئی شامل تھےوفد نے کلی جیو ،ممتاز ٹاؤن، لہڑی چوک، شاہوزہی، کلی ابراہیم زئی کلی داد شاہ سمنگلی روڈ ،اتحاد کالونی کرانی روڈ، ولی آباد قمبرانی روڈسمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے متعلق مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ گیس کی پریشر کے ساتھ فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیںکم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے باعث حادثات سے بچاؤ کیلئے بھی کوئی پالیسی اورمیکانزم ترتیب دیاجائے جس پر انوربلوچ نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر پلاننگ ڈویژن کے انجینئر فاروق احمد خان ،زونل انجینئرخان محمد بلوچ بھی موجود تھے۔