کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پریس کلب کی کرکٹ ٹیم نے میڈیا ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی گزشتہ روز کوئٹہ کے فاطمہ جناح کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کے زیر اہتمام منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ پریس کلب اور ڈی جی پی آر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا کوئٹہ پریس کلب کی ٹیم نے 132رنز کا حدف 18اورز میں مکمل کرتے ہوئے میدان مار لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی کوئٹہ پریس کلب کے ٹیم میں شامل کھلاڑی فتح محمد بگٹی نے 71رنرزجبکہ کپتان عاصم خان نے 34رنز بنائے جبکہ بالر ز میں نائب کپتان کفایت علی نے 3،منصور احمد،جنید اکبر،اور عامربگٹی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں، بہترین کاکردگی پر فتح محمد بگٹی مین آف دی میچ قرار پائے،میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان ٹیلی وژن اور کوئٹہ پریس کلب کے درمیان کھیلا جائے گا کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رنداور جنرل سیکرٹری بنارس اور ٹیم منیجر وجوائنٹ سیکرٹری کوئٹہ پریس کلب مجیب اللہ اچکزئی نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی مبارک پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی انشاء اللہ کہ فائنل میچ بھی کوئٹہ پریس کلب کی ٹیم اپنے نام کرئے گی۔