• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی کی محرومیاں دور اور مسائل حل کرینگے‘ڈاکٹر عطاء گل

کوئٹہ(پ ر)لورالائی کو مسائل سےصرف عوامی نیشنل پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ ہمارے دروازےہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔ بلا رنگ و عوام کی خدمت میرا وژن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے و وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لے گی اور موقع ملا تو سر غنڈ سے لیکر میختر تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گاکیونکہ میختر اور لورالائی کو ہر دور میں نظرانداز کیا گیا ، اقتدار میں آکر علاقے کی محرومیاں دور کرینگے عوام اس بارعوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے ،لورالائی کی تمام اقوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی علاقے کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرے گی اور علاقے کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل حل کے حل کیلئے شب و روز کوشش کی جائے گی، لورالائی عوام کا خادم ہوں 40 سال سے لورالائی کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں عوام جوق در جوق اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ، پارٹی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ کارکن پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
کوئٹہ سے مزید